Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت پاکستان نے اس سال زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

شائع 20 اپريل 2020 02:12pm

کراچی: حکومت پاکستان نے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا، 46 ہزار 329 سے کم رقم پر زکوٰۃ کٹوتی نہیں ہوگی جبکہ اس سے زائد رقم پر ڈھائی فیصد زکوٰۃ کاٹ لی جائے گی۔

رواں سال زکوۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے طے کیا گیا ہے، جن بچت کھاتوں میں اس سے زیادہ رقم ہوگی تو ڈھائی فیصد زکوٰۃ کی کٹوتی ہوگی۔ منٹ اکاؤنٹ، کمپنی اکاؤنٹ یا ڈیکلیریشن دینے والوں کے اکاؤنٹ سے زکوٰۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ بینک اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کٹوتی یکم رمضان المبارک کو کی جائے گی۔